اسرائیلی فورسز کی فلسطینیوں پر سیدھی فائرنگ ، 3 افراد شہید

فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی دہشت گردی جاری ہے، صہیونی فورسز نے مظلوم فلسطینی کا گھر تباہ کر دیا۔ واقعہ پر جب احتجاج کیا گیا تو گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں تین افراد شہید ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حمایت کے نشے میں چور صہیونی فورسز نے ظالمانہ کارروائی کی، کارروائی کے دوران فائرنگ کر کے 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
صہیونی افواج نے مغربی کنارے میں فلسطینی شہری کا گھر منہدم کیا، جسکے خلاف عوام نے احتجاج کیا، اسرائیلی فورسز نے نہتے فلسطینیوں پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں 3افرادشہید ہوگئے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز کی طرف سے بیہمانہ طور پر فلسطینیوں پر سیدھی فائرنگ کی گئی، اس دوران ظالم فوج نے براہ راست فائرنگ کرنے کے ساتھ ربڑ کی گولیاں کا بھی آزادانہ استعمال کیا۔
صہیونی فورسز نے 17 سالہ نوجوان کو دل میں گولی مار کر شہید کیا جبکہ 19سالہ شہید نوجوان کی شناخت یزان منتہر کے نام سے ہوئی جابر فورسز نے فلسطینی پولیس افسر کو بھی شہید کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button