اسلام آباد میں کرونا کیسز کی شرح 7.7فیصد ہو گئی

اسلام آباد میں کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.7فیصد ہو گئی جبکہ دارالحکومت میں دو مزید تعلیمی اداروں کو سیل کردیا گیا۔
دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انجام دیے گئے 2ہزار 958 ٹیسٹوں میں سے کووڈ 19 کے 228 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، کووڈ-19 کے دو مریض بھی فوت ہو گئے ہیں، 15 اگست کو دارالحکومت میں آخری بار سب سے کم 4کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ آئی-8 سے 21 کیسز رپورٹ ہوئے، اس کے بعد جی۔9 سے 16، پی ڈبلیو ڈی کالونی سے 13، بحریہ ٹاؤن سے 12، ترلئی، آئی۔10 اور بارہ کہو سے 10، جی 11 اور جی 10 سے دس، دس کیس سامنے آئے ہیں، جی۔13 سے آٹھ، سوان گارڈن، سیہالا اور ڈی ایچ اے II سے سات، جھنگی سیدا ، جی ۔6 اور جی ۔8 سے چھ، ایچ -8، جی۔7، ایف۔10، ای-11 سے پانچ، پانچ اور چک شہزاد، ایف۔11 اور بنی گالہ سے چار چار، آئی۔19، غوری ٹاؤن، جی 5، ایف 8 اور علی پور سے تین، اور کورنگی ٹاؤن، گولڑا شریف، جی 15، ایف-6 سے دو، سینٹورس، سی بی آر ٹاؤن، جی-14، فیلکن کمپلیکس، ایف۔7، ڈی-12 اور بی-17 سے دو دو کیسز رپورٹ ہوئے۔ منگل کو کیے گئے 4 ہزار 59 ٹیسٹوں میں سے کُل 154 مثبت آئے تھے جن کی جانچ کی شرح 3.79فیصد ہے، پیر کو 2 ہزار 608 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 119 مثبت ٹیسٹ کے ساتھ یہ شرح 4.5 فیصد بنتی ہے، اتوار کے روز 4ہزار 271 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 152 مثبت آئے اور یہ شرح 3.5فیصد بنتی ہے، دارالحکومت میں اب 20،471 کوویڈ 19 واقعات اور 224 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ اب تک ، 18ہزار 378 افراد صحتیاب ہوئے ہیں اور شہر میں اس وقت ایک ہزار 735 فعال کیسز ہیں۔ دارالحکومت انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ پچھلے کچھ ہفتوں سے فعال کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے کیونکہ روزانہ رپورٹ ہونے والے نئے کیسز ی تعداد صحتیاب ہونے والوں سے بڑھتی جا رہی ہے۔ ایف۔7/4 میں ایک سرکاری کالج کو چھ طلبا اور عملے کے اراکین کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سیل کردیا گیا، انہوں نے بتایا کہ اس کالج کو صرف تین ہفتوں میں دوسری بار سیل کیا گیا۔ جی-8/1 میں ایک سرکاری اسکول کو بھی دو افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سیل کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے ذریعہ طلبا و عملہ اور ان کے رابطوں میں موجود افراد کی تفصیلات اکٹھا کی جارہی ہیں، جن مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کو کہا گیا ہے کہ وہ گھر سے الگ تھلگ ہوجائیں اور ان کے رابطے میں رہنے والے افراد سمیت عملے اور طلبا کو دو ہفتے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
