پاکستان اور ترکیہ ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے،شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کی شاندار تاریخ ہے جبکہ ترک صدر اردوان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کا سرکاری استقبالیہ دیا جس میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کی شاندار تاریخ ہے، ہم نے ہمیشہ ہر مشکل میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے عوام کے درمیان قلبی تعلق ہے، ترکیہ کیجنگ آزادی میں برصغیر کے مسلمانوں نے حمایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جنگ ہو یا زلزلہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا جبکہ انہوں نے قبرص کے معاملے پر ترکیہ کی مکمل حمایت کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔

ترک صدر اردوان نے کہا کہ وزیراعظم اور وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہم نے ملاقات میں مذاکرات میں دو طرفہ علاقائی عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترک صدر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے، دونوں ممالک کے تعلقات کی رفتار پر اطمینان ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی امن کیلیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت انتہائی اہم ہے۔

 

Back to top button