اعظم سواتی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

عدالت نے اعظم سواتی کی مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دیدیا۔ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کی دونوں رہائش گاہوں پروارنٹ کی تعمیلی رپورٹ جمع کرادیا۔

اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کو 24 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ پی ٹی آئی رہنما کو فرد جرم کے لیے آج اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے طلب کررکھا ہے۔

Back to top button