اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس کے جواب کیلئے 15 روز کی مہلت

ای سی پی کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو چیف الیکشن کمشنر پر الزامات کے حوالے سے شوکاز نوٹس کا 15 روز میں‌جواب دینے کا حکم دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر پر اعظم سواتی کے الزامات کے معاملے پر الیکشن کمیشن ممبران شاہ محمد جتوئی اور نثار درانی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی جس کے دوران وزیر ریلوے اعظم سواتی ذاتی طور پر پیش ہوئے تھے۔

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف الزامات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر اعظم سواتی کے معاون وکیل نے استدعا کی کہ بیرسٹر علی ظفر اسلام آباد میں موجود نہیں، ایک مہینے کا وقت دیا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف الزامات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ ایک مہینہ بہت زیادہ ہے، 15 دن کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب دیں، کیس کی سماعت11 نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔

الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں‌ سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان سواتی نے کہا کہ خوشی ہے کہ میں کسی چوری یا ڈاکے کے الزام میں پیش نہیں ہوا ہوں ، قانون سب کے لیے برابر ہے، میری پیشی سے الیکشن کمیشن کا وقار مضبوط ہوگا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر اعظم سواتی کے وکیل کی جانب سے مہلت مانگنے کی استدعا مسترد کردی تھی اور شوکاز نوٹس جاری کرکے انہیں ذاتی طور پر خود پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

Back to top button