کرونا کیسز میں نمایاں کمی ، مزید 6 افراد جاں بحق
ملک میں کرونا کیسز میں کمی کا سلسلہ شروع ہو گیا، چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، مجموعی طور پر 42 ہزار سے زائد ٹیسٹ کے دوران 572 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
این سی او سی کے مطابق کرونا کی تشخیص کے لیے 42 ہزار 96 ٹیسٹ کئے گئے جس کے دوران صرف 572 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ،کرونا مثبت کیسز کی شرح 1.35 فیصد رہی۔
کرونا کی تشخیص اب تک 12 لاکھ 69 ہزار 806 افراد میں ہوئی جن میں سے 12 لاکھ 17 ہزار218 اس وائرس سے چھٹکارہ حاصل کر چکے ہیں۔
مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی مصدقہ تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ، مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 24 ہزار 196 ہے جن میں سے ایک ہزار 28 کی حالت تشویشناک ہے۔
