افغان طالبان کا تحریک طالبان پاکستان سے تعلقات سے انکار
افغان طالبان نے تحریک طالبان پاکستان سے اپنے کسی قسم کے تعلق سے صاف انکار کر دیا ہے۔افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ تحریک طالبان پاکستان سے کوئی تعلق ہے نہ ہی ہمارے مقاصد ایک ہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ٹی ٹی پی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور ہم دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے اپنے مؤقف پر پوری طرح قائم و دائم ہیں۔
ہمارا کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو مشورہ ہے کہ وہ پاکستان میں امن اور استحکام پر توجہ قائم کریں ، ان کے لیے سب سے اہم بات ملک دشمنوں کو پاکستان میں مداخلت سے رکھنا ہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف اور وکی کو اپنی شادی کتنے کروڑ میں پڑی؟
انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ خطے اور ملک کی بہتری کے لیے ٹی پی پی کے مطالبات پر باریکی سے غور کرے۔
