العزیزیہ،ایون فیلڈریفرنس،اپیلوں کی بحالی کیلئے درخواستیں دائرکرنیکا فیصلہ

العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں کی بحالی کے لیے متفرق درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔نواز شریف اسلام آباد ائیر پورٹ پر العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی بحالی کی متفرق درخواست پر دستخط کردیئے۔
سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کاکہنا ہے کہ قانونی نوازشریف سے قانونی امور پر تفصیلی مشاورت کرے گی۔ نواز شریف کی قانونی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کرے گی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی اپیلیں عدم حاضری پر خارج کردی تھی۔
نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرکے سزائیں کالعدم قرار دینے کی استدعا کریں گے۔