القاعدہ امریکہ پر جلد حملہ کرنے والی ہے

امریکہ نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی جانب سے امریکہ پر حملے کے شبہ کا اظہار کیا ہے ، سیکیورٹی سمٹ سے خطاب کے دوران امریکا کی ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ارویل ہینس کا کہنا تھا کہ القاعدہ جلد امریکا پرایک حملہ کرے گا۔
ارویل ہینس کا کہنا تھا کہ افغانستان پر طالبان کےقبضے کے بعد القاعدہ کا خطرہ بڑھ گیا، القاعدہ کو امریکا پر حملے کی صلاحیت حاصل کرنے میں ایک سے دو سال لگیں گے۔
انھوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو مانیٹر کرنے کی امریکی صلاحیت کم ہو گئی ہے، دوبارہ رسائی کے لیے راستے تلاش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اے ڈیوڈ کوہن نے بھی دہشت گردی کے خطرات بڑھنے کا اشارہ کر دیا ۔ا ن کا کہنا تھا کہ امریکا پر آئندہ چند سالوں میں القاعدہ کےعلاوہ داعش خراساں بھی حملے کر سکتی ہے۔
