پی ٹی آئی کے11 ایم این ایز ڈی نوٹیفائی، نشستیں خالی قرار

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے 11 ممبر قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا ، اور ان کی سیٹوں کو خالی قرار دیدیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جنرل نشست پر علی محمد، فضل محمد خان، شوکت علی، فخرزمان خان، فرخ حبیب، اعجاز احمد شاہ، جمیل احمد، محمد اکرم اورعبدالشکور کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے جبکہ مخصوص نشست پرشیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کو ڈی نوٹیفائی کیاگیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 ارکان کے استعفے قبول کرلیے تھے، جن ارکان کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز شاہ، جمیل احمد خان، اکرم چیمہ ، شیریں مزاری، شاندانہ گلزار اور عبدالشکور شاد شامل ہیں، صوبہ سندھ سے پی ٹی آئی کے 3ارکان کے استعفے منظور کیےگئے ہیں جب کہ مخصوص نشستوں پر شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار خان کے استعفے منظور ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مستعفی 131 ارکان کو اسپیکر کی جانب سے استعفوں کی تصدیق کے لیے خطوط پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں۔

Back to top button