الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے دورہ پشاور کا نوٹس

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے دورہ پشاور کا نوٹس لے لیا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو خط تحریر کیا گیا ہے۔

خط میں الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا ہے کہ اطلاع ہے کہ آج آپ پشاور میں پاکستان کارڈ لانچ کر رہے ہیں۔

پشاور میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے جس کی وجہ سے آپ ان علاقوں میں کسی بھی سکیم کا اعلان نہیں کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی 4 صوبوں کی زنجیر کیسے بن گئی؟
خط میں الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ بطور پبلک آفس ہولڈر آپ پر ضابطہ اخلاق کی پابندی لازم ہے۔

Back to top button