اسلام آباد: نوجوان کا کھمبے پر چڑھ کر عمران خان کے استعفے کا مطالبہ

راول ٹاؤن اسلام آباد میں نوجوان نے کھمبے پر چڑھ کر عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کر دیا. ذرائع کے مطابق علی الصبح راول ٹاؤن اسلام آباد کا رہائشی ایک نوجوان بجلی کی ہائی وولٹیج کرنٹ والے کھمبے پر چڑھ گیا. لوگوں نے نوجوان کو اتارنے کی کوشش کی تو نوجوان نے اعلان کیا کہ وہ اس وقت تک کھمبے سے نیچے نہیں اترے گا جب تک وزیر اعظم عمران خان مستعفی نہیں ہوں گے. لڑکے کے کھمبے پر چڑھ کر وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کے مطالبے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے.

Back to top button