ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح کے امکانات روشن
ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کے فتح کے امکانات روشن ہوگئے ، میزبان ٹیم پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد دوسری اننگز میں بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی ہے۔
ڈھاکا میں جاری ٹیسٹ میچ کے آخری روز ساجد خان کی گھومتی گیندوں کے آگے کسی بنگلہ دیشی کھلاڑی کی ایک نہ چل سکی اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 87 سکور پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ پاکستانی سپنر ساجد خان نے دوسری اننگز میں بھی 8 وکٹیں حاصل کر لیں۔
دوسری اننگز میں بھی میزبان ٹیم کے ابتدائی 4 بلے باز 25 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 300 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی جبکہ کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنائے تھے۔
میچ کے آخری روز بنگال ٹائیگرز صرف 11 رنزکا اضافہ کر سکے ، اس طرح میزبان ٹیم 213 رنز کے خسارے سے فالو آن کا شکار ہو گئی۔قومی سپنر ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی نے صرف چھ اوورز میں ہی بنگلہ دیش کے باقی تین بلے بازوں کو آئوٹ کر دیا۔
