پاکستان 1ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی تیسری ٹیم بن گئی

پاکستان ٹیم ایک ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم آج راولپنڈی سٹیڈیم میں آسٹریلیا مدمقابل ہے جو اس کا ہزارواں ون ڈے میچ ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف یادگار میچ پر آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے پاکستانی کپتان کو سوینئر پیش کیا۔

کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اس تاریخی موقع پر پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔

واضح رہے انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے والوں میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

Back to top button