پاکستان سےافغانستان جانیوالاٹرک الٹ گیا، 18 افراد ہلاک،29زخمی

افغانستان میں ایک ٹریفک حادثے میں ٹرک اُلٹ گیا جس کے نتیجے میں 10 بچے سمیت 18 افغانی جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ مشرقی افغانستان میں ایک ٹرک الٹ گیا جس میں 10 بچوں سمیت 18 افراد سوار تھے۔
صوبہ لغمان کے گورنر کے ترجمان عبدالمالک نیازی کے مطابق ٹرک پاکستان سے واپس آنے والے افغان خاندانوں کو لے کر جا رہا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں 10 بچے، پانچ خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حادثہ مشرقی افغانستان میں جلال آباد اور دارالحکومت کابل کے درمیان سڑک پر پیش آیا۔
واضح رہے کہ افغانستان میں مہلک ٹریفک حادثات عام ہیں، جس کی وجہ کئی دہائیوں کے تنازعات کے بعد سڑکوں کی خراب حالت، خطرناک ڈرائیونگ اور ضابطے کی کمی ہے۔
