عرفات منہاس ڈیبیو پر 5وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے

پاکستان کے لیفٹ آرم سپنر عرفات منہاس آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ون ڈے ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں عرفات منہاس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیبیو میچ میں آسٹریلوی بیٹسمینوں کو گھما کر رکھ دیا، انہوں نے ڈیبیو میچ میں تاریخی کارکردگی دکھاتے ہوئے 32 رنز دے کر 5 شکار کیے۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں عرفات منہاس نے جادوئی طور پر آسٹریلیا کے 5 بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا اور ان کی تباہ کن بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کی مضبوط بیٹنگ لائن 200رنز پر بکھر گئی۔
واضح رہے کہ یہ پاکستان ٹیم کا 1000واں ون ڈے میچ ہے۔ پاکستان ایک ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے جبکہ پاکستان گزشتہ دو ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کو شکست دے چکا ہے۔
