ایشین گیمز ویمنز ٹی 20: پاکستان ویمن نے تھائی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

 

 

 

 

 

 

ایشین گیمز ویمنز ٹی 20 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان ویمن نے تھائی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے شوال ذوالفقار 25، گل فیروزہ 16،   کپتان فاطمہ ثنا 21   طوبیٰ حسن 13  رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔

تھائی لینڈ  کی جانب سے سنیدا نے 2 جب کہ اونیچا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر تھائی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

تھائی لینڈ نے مقررہ 11 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔

تھائی لینڈ کی جانب سے پھنیتا مایا 15، نناپت 49 اور کپتان نارومول چائیوائے 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔

پاکستان کی جانب سے نشرح سندھو 1 اور فاطمہ ثنا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

خیال رہے کہ میچ بارش کے باعث 11 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

 

 

 

 

Back to top button