امریکہ نے پی آئی اے کو براہ راست پرواز کی اجازت دے دی

اب امریکہ جانے والے مسافر قومی ائیرلائن سے براہ راست امریکہ کا سفر کرسکیں گے۔ 2001 میں نائن الیون حملوں کے بعد امریکہ کی جانب پاکستان سے امریکا کےلیے براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔
2001 میں نائن الیون حملوں کے بعد امریکی حکام نے پاکستان سے امریکا کےلیے براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ یہ پابندی 19 سال تک برقرار رہی جو اب ختم کر دی گئی ہے۔ پاکستانی حکام گزشتہ 2 برسوں سے کوشش کر رہے تھے کہ امریکا کو پابندی کے خاتمے کےلیے راضی کیا جائے۔
امریکہ کی جانب سے 19 سال بعد پابندیاں اٹھائے جانے پر پی آئی اے کا امریکا کےلیے براہ راست پروازوں کے آغاز کا اعلان، پی آئی اے براہ راست پروازوں کا آغاز رواں برس مئی سے کرے گی، ابتدائی طور پر ہفتہ وار کل 3 پروازیں چلائی جائیں گی، دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنے اور پاکستان کے حالات بہتر ہونے کے بعد بالآخر امریکی حکام نے اجازت دے دی ہے کہ اب پاکستان سے امریکا کےلیے براہ راست پروازیں چلائی جاسکتی ہیں۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ قومی ائیرلائن پی آئی اے نے امریکا کےلیے براہ راست پروازوں کا آپریشن شروع کرنے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پی آئی اے مئی 2020 سے امریکا کےلیے براہ راست پروازوں کو آغاز کر دے گی۔ ابتدائی طور پر پی آئی اے امریکا کیلئے ہفتہ وار 3 براہ راست پروازیں چلائے گی۔ بعد ازاں پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا جائے گا۔ امریکا کےلیے براہ راست پروازیں چلانے سے پی آئی اے کو اچھا خاصا مالی فائدہ ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button