امریکہ کا ہر حال میں اسرائیل کی پشت پناہی کا عزم

امریکہ نے ہر حال میں اسرائیل کی پشت پناہی کرنے کے عزم کا اظہار کر دیا ہے ، امریکی صدر بائیڈن نے اس بات کا اعلان اوول آفس میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران کیا ۔

دونوں حکام کے درمیان  یہ ملاقات26اگست کو ہونا طے تھی لیکن افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا. صدر بائیڈن نے ایران کے جوہری عزائم کو قابو میں رکھنے کے حوالے سے سفارت کاری کو ترجیح دینے کی بات کی اور کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ یہ ہمیں کہاں لے جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ایران کے بارے میں کسی دوسرے آپشن پر غور سفارت کاری ناکام ہونے کی صورت میں کیا جائے گا.

صدر بائیڈن نے امریکہ کے پاس موجود دیگر آپشنز کی تفصیل نہیں بتائی اور اوول آفس میں اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے بیان کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب دینے سے گریز کیا اسرائیلی راہنما نے اس موقع پر صدر بائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایران سے متعلق صدر کی صاف گوئی سن کر خوشی ہوئی کہ ایران کو نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیئے جائیں گے.

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ آپ نے سفارتی راستہ اختیار کرنے پر زور دیا ہے اور یہ کہ اگر یہ طریقہ کامیاب نہیں ہوتا تو دیگر راستے اختیار کئے جا سکتے ہیں‘انہوں نے کہاکہ پہلا مقصد یہ ہے کہ ایران کو علاقائی جارحیت سے روکا جائے’ اور ، ”دوسرا یہ کہ ایران کو مستقل بنیاد پر جوہری ہتھیار بنانے سے روکا جا سکے. امریکہ اور ایران نے 2015 کے عالمی جوہری سمجھوتے میں شامل ہونے کے معاملے پر بالواسطہ بات چیت کے متعدد دور کیے ہیں اس سمجھوتے کا مقصد ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے بدلے اس پر عائد تعزیرات میں کمی کرنا تھا یہ سمجھوتا ایسے وقت میں کیا گیا تھا جب یہ خدشہ تھا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار بنانے کی کوششیں کر رہا ہے ایران اس تاثر کو مسترد کرتا ہے.

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018میں اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کی تھی اس کے بعد ایران نے اپنے وعدوں سے ہٹ کر کئی اقدامات کیے جن میں افزودہ یورینئیم کے ذخائر میں اضافہ کرنا اور بھاری پانی کی سطح بڑھانا شامل ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کے سربراہان نے اپنی پہلی بالمشافہ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات جاری رکھنے کے عہد کا اعادہ بھی کیابائیڈن نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا دونوں ملکوں کے مابین یہ ایک غیرمتزلزل تعلق ہے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا کہ آپ ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑے رہے ہیں خاص طور پر مشکل وقتوں کے دوران، جیسا کہ چند ماہ قبل آیا تھا جب اسرائیلی قصبوں اور شہروں پر ہزاروں راکٹ برسائے جا رہے تھے.

Back to top button