امریکی صدر نے اسرائیل کو مزیداسلحہ بیچنے کی منظوری دیدی

سکیورٹی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد ویٹو کرنے کے بعد امریکی صدر نے اسرائیل کو فلسطینوں کی نسل کشی کیلئے مزید اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی ۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ہنگامی اختیارات استعمال کرتے ہوئے کانگریس کے جائزے کے بغیر ہی اسرائیل کو مزید 14 ہزار ٹینک کے گولے فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔ تقریبا 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالر مالیت کے 14 ہزار ٹینک کے گولوں کی فروخت سے متعلق امریکی کانگریس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ آرمز ایکسپورٹ کنٹرول میں ہنگامی صورتحال میں حاصل میں رعایت کے تحت اسرائیل کو ہتھیاروں کی فوری ضرورت ہے، اس لیے فروخت کو معمول کے کانگریس کے جائزے سے بھی استثیٰ دیا گیا ہے۔
