امید ہے فوجی قیادت اعتماد کی کمی ختم کرنے کی کوشش کریگی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نومنتخب فوجی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ فوجی قیادت اعتماد کی کمی کو ختم کرنے کی کوشش کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام اور ریاست کے درمیان گزشتہ 8 ماہ میں جنم لینے والے اعتماد کے فقدان کو اب ختم ہونا چاہئے۔

عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف کے منصب سنبھالنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل سیّد عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا امید ہے کہ نئی عسکری قیادت قوم و ریاست کے مابین گزشتہ 8 ماہ میں جنم لینے والے اعتماد کے فقدان کے خاتمے کی سبیل کرے گی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ریاست کی قوت عوام ہی سے کشید کی جاتی ہے۔

Back to top button