انسانی جسم سے کینسر ختم کرنیوالے نینو روبوٹس تیار

ہسپانوی سائنسدانوں نے انسانی جسم سے کینسر ختم کرنے والے نینو بوٹس تیار کر لیے ہیں، جو خون میں شامل ہو کر مثانے کو کینسر رسالیوں سے پاک کر دیتے ہیں۔اِنسٹیٹیوٹ فار بائیو انجینئرنگ آف کیٹیلونیا اور سی آئی سی بائیوما گون کے سائنس دانوں اور اِنسٹیٹیوٹ فار ریسرچ اِن بائیو میڈیسن (آئی آر بی بارسیلونا) اور آٹونومس یونیورسٹی آف بارسیلونا (یو اے بی) کی شراکت سے بنائے گئے اس روبوٹ کا قطر 450 نینو میٹر ہے اور اس کو دیکھنے کے لیے اس کے عکس کو دو کروڑ گُنا بڑا کرنا پڑتا ہے۔
مثانے کا کینسر مردوں کو متاثر کرنے والی کینسر کی سب سے عام قسم ہے۔ اگرچہ اس سے ہونے والی اموات کی شرح کم ہے لیکن پانچ برسوں کے اندر تمام رسولیاں واپس ابھر آتی ہیں۔تحقیق میں استعمال کیے جانے والے ان روبوٹس کی سطح طلائی نینو ذرات سے ڈھکی ہوئی تھی جس سے محققین یہ دیکھنے کے قابل ہوئے کہ یہ روبوٹ کس طرح خون سے گزرتے ہیں اور رسولیوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔
