حقیقت سے قریب تر ٹیٹو بنانیوالے دنیا کے معروف فنکار

حقیقت سے قریب تر ٹیٹو بنانا بھی کمال مہارت کا کام ہے لیکن دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جوکہ حقیقت سے قریب تر ٹیٹو بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایسے ہی فنکاروں میں ایک لڑکی یونو (Yeono) کا نام بھی شامل ہے۔28 سالہ یونو ایک انتہائی باصلاحیت ٹیٹو آرٹسٹ ہیں جو مائیکرو ریئلزم (چھوٹے سائز کی حقیقت پسندانہ تصاویر) بنانے میں مہارت رکھتی ہیں۔لاس اینجلس میں یونو کا نام ٹیٹو آرٹسٹوں کی دنیا میں بڑا نام ہے۔ یونو جنوبی کوریا میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھیں تاہم ’سنہرے موقع‘ کی تلاش میں سبھی کی طرح وہ بھی امریکا آگئیں۔یونو کو اپنے ٹیٹو بنانے کے شوق کا احساس تقریباً ایک دہائی قبل اس وقت ہوا جب ان کی والدہ نے خود کیلئے ٹیٹو بنوانے کا فیصلہ کیا اور ایک اچھے ٹیٹو آرٹسٹ کی تلاش میں اپنی بیٹی سے مدد مانگی۔

Back to top button