رضوان، بابر کی جوڑی توڑنے پر پی سی بی تنقید کی زد میں

سابق چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ نے کہا ہے کہ رضوان، بابر کی جوڑی توڑ کر بورڈ کو کیا حاصل ہوا ہے۔اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ بابراعظم اور رضوان کی جوڑی کو توڑنے کیلئے اسٹرئیک ریٹ کا بہانہ بنایا گیا، جب آپ نئے کھلاڑیوں کو لاتے ہیں تو وہ لیگ میں پرفارم کرکے آتے ہیں جبکہ انٹرنیشنل میچ کا پریشر بلکل مختلف ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر دباؤ ہوتا ہے کہ پوری دنیا کی توجہ انکی طرف ہے، آپ نے اس جوڑی کو توڑ دیا، جس سے پوری دنیا گھبراتی تھی۔رمیز راجا نے سوال اٹھایا کہ آپ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے پہلے انہیں آزماائیں، یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔ دونوں کی جوڑی توڑنے سے آپ کو کیا فائدہہوا؟۔
