انسانی ہمدردی کی خاطر خون عطیہ کرنے کا وعدہ

بھارت کی بولڈ اداکارہ سی لیون نے نے انسانی ہمدردی کی خاطر اپنا خون عطیہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابقسنی لیون نے 13 مئی کو اپنا اکتالیسواں یوم پیدائش منایا اور اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر بھارتی ریاست کرناٹکہ کے ایک گاؤں کے نوجوانوں نے خون کا عطیہ جمع کرنے کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا،کیمپ لگانے سے قبل نوجوانوں نے سنی لیون کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔
رپورٹس کے مطابق اپنےجنم دن کے مناسبت سے ’بلڈ ڈونیشن کیمپ‘ کی خبر سامنے آنے پر سنی لیون نے خصوصی طور پر مداحوں کی تعریف کی اور ان سے وعدہ کیا کہ وہ انسانیت کے لیے اپنا خون بھی عطیہ کریں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کیمپ میں اداکارہ کے پرستاروں نے خون عطیہ کیا۔ سنی لیون نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ اقدام ناقابل یقین ہے، مجھے اس قدر خاص سمجھنے پر پرستاروں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
