انٹربینک میں ڈالر276.28 کا ہوگیا، سٹاک ایکسچینج میں مثبت دن رہا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر 98 پیسے مہنگا ہو کر 276.28 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 3 روپے سستا ہوکر280 روپے کا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں کاروبارکے اختتام پر  ڈالر 98 پیسے مہنگا ہو کر 276.28 روپے کا ہوگیا جبکہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 275.30 روپے پر بند ہوا تھا۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے کا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوا ہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، 509 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 700 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

Back to top button