اوپن مارکیٹ میں ڈالر پھر201 روپے کا ہوگیا

امریکی ڈالر کو پھر پر لگا گئے ہیں ، اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر 201 روپے کا ہوگیاہے۔

ملک میں کا روباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 38 پیسے اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 200 روپے 30 پیسے ہوگئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے 50 پیسے مہنگا ہوکر 201 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر پاکستانی روپے پر دباؤ برقرار رکھے گا۔ آئی ایم ایف اور دیگر ذرائع سے قرض کی وصولی کی واضح صورت حال تک ڈالر کی قدر میں نمایاں گراوٹ مشکل نظرآرہی ہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ اسٹاک ایکس چینج میں 173 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے 100 انڈیکس 41 ہزار 141 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

Back to top button