آرمی چیف کی نسٹ کے کانووکیشن میں شرکت

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نسٹ کے سالانہ کونووکیشن میں شرکت کی، اور ڈگری مکمل کرنے والے طلبا کو میڈلز اور انعامات سے نوازا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تعلیم کوئی آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے، طلباء کی زندگی میں آج کا دن ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

جنرل عاصم منیر نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے سالانہ کانووکیشن کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو میڈلز سے نوازا اور گریجویٹس کو دلی مبارکباد دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ طلباء پر فرض ہے کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجز اور ان کا حل تلاش کریں۔ نسٹ قوم کے بہترین معمار تیار کر رہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانووکیشن ویک میں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی طلباء نے ڈگریاں حاصل کیں۔

آرمی چیف نے گریجویٹ ہونے والے طلباء والدین اور فیکلٹی کو مبارکباد دی۔آرمی چیف نے تعلیم کے فروغ کےلیے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانووکیشن میں 7 بنیادی مضامین میں 3500 سے زائد گریجویٹس کو ڈگریاں دی جارہی ہیں۔

Back to top button