آسٹریلین اوپن ٹینس،جوکووچ نے فیڈرر کا ریکارڈ برابر کردیا

ٹاپ سیڈ نووک جوکووچ نے 58 ویں بار گرینڈ سلم کوارٹر فائنل میں جگہ بناکر فیڈرر کا آل ٹائم ریکارڈ برابر کردیا۔
سیزن کے ابتدائی گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن کے مینز سنگلز میں ٹاپ سیڈ نووک جوکووچ نے فرنچ حریف ایڈریان مینارینو کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، جوکووچ کے میچ میں ہونیو الی بارش پر راڈ لیور ایرینا کی چھت کو بند بھی کیا گیا، انھوں نے ایونٹ میں لگاتار 32 ویں کامیابی سمیٹ کر 58 ویں بار گرینڈ سلم کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز پایا، اس طرح انھوں نے سوئس ماسٹر راجرفیڈرر کا آل ٹائم ریکارڈ برابر کردیا۔
