ہاکی ٹیم پیرس اولمپکس میں کوالیفائی کرنے میں ناکام

تین مرتبہ کی اولمپکس گولڈ میڈلسٹ پاکستان ہاکی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ اولمپکس کے لیےکوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔مسقط میں ہونے والے کوالیفائرز کے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دو مرتبہ برتری حاصل کرنے کے بعد بھی ناکام رہی
پیرس اولمپکس میں جگہ حاصل کرنے کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کو اولمپکس کوالیفائر میں تیسری پوزیشن حاصل کرنا لازمی تھی لیکن تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ نے 2-3 سے ہرادیا ۔
مسقط میں کھیلا گیا تیسری پوزیشن کے میچ کا پہلا کوارٹر تو بغیر کسی گول کے برابر رہا لیکن دوسرے کوارٹر کے آغاز میں ابوبکر محمود نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے پاکستان کو برتری دلادی ۔تاہم 6 منٹ بعد نیوزی لینڈ کے اسکاٹ بوائیڈ نے مقابلہ برابر کردیا۔
