غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،شہداد کی تعداد 25ہزارسےتجاوزکر گئی

غزہ میں اسرائیل کے بلا تفریق سفاکانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 474 سے تجاوز کر گئی، 62 ہزار سے زائد افراد زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 19 سے 21 جنوری کے دوران مختلف اسرائیلی حملوں میں مزید 343 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ مزید 573 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این او سی ایچ اے (اوچھا) کے مطابق 20 جنوری تک غزہ میں کیمپوں سے سمیت مختلف علاقوں میں 17 لاکھ سے زائد بے گھر افراد موجود تھے۔اوچھا کے مطابق غزہ میں کمال عدوان اسپتال سمیت 15 مختلف اسپتالوں نے محدود پیمانے پر دوبارہ کام شروع کردیا ہے تاہم اب بھی کئی اسپتال مکمل طور پر غیر فعال ہیں۔
