آل پارٹیز کانفرنس ایک مرتبہ پھر موخر

ترکی اور شام میں زلزلے سے تباہی اور وزیراعظم شہباز شریف کے ہنگامی دورے کی وجہ سے حکومت نے 9 فروری کو بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس ایک مرتبہ پھر موخر کر دی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، وہ صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت،ترکیہ کے عوام سے یکجہتی کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کی جا رہی ہے، اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 7 فروری کو اے پی سی طلب کی تھی جو موخر کرکے 9 فروری کو رکھی گئی تھی۔

Back to top button