اگلے 3 ماہ اہم ، کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے
وزیراعظم عمران خان نے آئندہ 3 ماہ اہم قرار دیتے ہوئے تمام حکومتی وزرا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے۔
عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران ملکی معاشی و سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس کے دوران عمران خان نے حکم دیا کہ کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے ۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے وزرا کو بیرون ملک جانے سے روکتے ہوئے کہا کہ حکومت مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔
عمران خان نے وزرا سے کہا کہ اگلے 3 سے 4 ماہ معاشی معاملات طے کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کی کہ اپنی وزارتوں کی کارکردگی پر توجہ دیں۔
