ایران، عمان آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدے کے قریب پہنچ گئے: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران اور عمان آبنائے ہرمز سے متعلق ایک معاہدے کےقریب پہنچ چکےہیں،تاہم مجوزہ معاہدے کا مقصد آبنائے ہرمز کو محض دوبارہ کھولنا نہیں ہے بلکہ جہازوں کی آمد ورفت کےلیے ایک قابل قبول نظام وضع کرنا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران اور عمان کے درمیان زیرغور معاہدے میں امریکی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ہونےوالے نقصانات کا ہرجانہ بھی شامل ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی تقسیم کا سابقہ نظام تہران کےلیے قابل قبول نہیں۔آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد ورفت کےلیے نئے راستے کی ضرورت ہے۔ایران آبنائے ہرمز سے متعلق کسی بھی نئے انتظام کو اپنے مفادات اور خطےکی موجودہ صورت حال کو مد نظر رکھتےہوئے قبول کرےگا۔
ایرانی وزیر خارجہ نےکہا کہ عمان کے ساتھ ہونےوالا معاہدہ آبنائے ہرمز کی صورت حال سے متعلق ایک نئے انتظام کی بنیاد فراہم کرسکتاہے تاہم اس کا مقصد محض آبی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنا نہیں بلکہ جہازوں کی آمد ورفت کےلیے ایک قابل قبول نظام وضع کرنا ہے۔
عرب ممالک کی آبنائے ہرمز میں یو اے ای کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق کسی بھی نئے انتظام میں ایران کے مؤقف اور مفادات کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔تہران خطے میں بحری آمدورفت اور آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات کے حل کےلیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
عباس عراقچی نے امریکا پر الزام عائد کیاکہ اس نے پاکستان میں پہلے طےپانے والی مفاہمت کی یادداشت (MoU) کی خلاف ورزی کی ہے۔
