لکی مروت : پولیس سکواڈ پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید

 

 

 

لکی مروت میں سعید خیل قبرستان کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس رائیڈر سکواڈ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک پولیس اہلکار شہید جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کےمطابق دہشت گردی کا یہ واقعہ لکی مروت میں سعید خیل قبرستان کے قریب پیش آیا،شہید اہلکار کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی جب کہ زخمی اہلکار کا نام محمد وقاص ہے۔دونوں اہلکاروں کو سٹی ہسپتال لکی مروت منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری دہشت گردوں کے تعاقب میں روانہ ہوچکی ہے۔

یاد رہے کہ لکی مروت میں گزشتہ کئی ماہ سے پولیس اہلکاروں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔فروری میں ایک پولیس کانسٹیبل کو دہشت گردوں نے گھر میں گھس کر گھر والوں کے سامنے فائرنگ سے قتل کردیا تھا۔

لانگ مارچ عمران خان کی رہائی نہیں، ان تک رسائی کےلیے ہے : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

واقعہ سرائے نورنگ کےگاؤں نصر خیل میں پیش آیا تھا جہاں مسلح افراد نے کانسٹیبل دستگیر کو شہید کرنے کے بعد ان کے گھر کو بھی آگ لگا دی تھی۔

Back to top button