آپریشن ردالفتنہ 3 : بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، مزید 15 خوارج ہلاک

آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری، مختلف کارروائیوں کےدوران مزید 15 خوارج کو ہلاک کردیا گیا ۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق سکیورٹی فورسز نے آواران، مستونگ، واشک، بولان، خضدار، سبی، ہرنائی اور نوشکی میں کارروائیاں کیں۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ کارروائیوں کے نتیجے میں 15 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا جب کہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا ہے۔
ذرائع کےمطابق سکیورٹی فورسزکی کارروائیوں کے باعث دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو نقصان پہنچا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہاکہ 15 خوارج کو ہلاک کرکے سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
محسن نقوی کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کےخلاف سکیورٹی فورسز کے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں،بلوچستان سے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیاجائے گا۔
