امریکا کو آبنائے ہرمز کی موجودہ صورت حال قبول کرنا ہوگی : ایران

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا کا کہنا ہےکہ امریکا کو آبنائے ہرمز کی موجودہ صورت حال کو قبول کرنا ہوگا،ایران اپنے مؤقف سےپیچھے نہیں ہٹے گا۔
ترجمان ایرانی فوج بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا کا کہنا تھا کہ آبنائےہرمز کی نئی صورت حال کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی گئی تو دشمن کو بھاری قیمت چکانا پڑےگی۔
بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نےکہاکہ آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، ایرانی مسلح افواج نئے نظام کے نفاذ تک اپنی پوزیشن پر ڈٹی رہیں گی۔
ایران، عمان آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدے کے قریب پہنچ گئے: ایرانی وزیر خارجہ
انہوں نےکہاکہ ایرانی فوج میزائل اور ڈرون لانچنگ مقامات پر موجود ہے اور ملک کے دفاع کےلیے آخری سانس تک لڑنے کا عزم رکھتی ہے۔
