عرب ممالک کی آبنائے ہرمز میں یو اے ای کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت

 

 

 

سعودی عرب، قطر ، بحرین، یمن ، اردن اور شام نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے  متحدہ عرب امارات کے ایک آئل ٹینکر پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے اس حملے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے اور کہا ہےکہ حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ یہ قابل مذمت حملے سمندری آمدورفت کی سلامتی اور تحفظ کےساتھ ساتھ عالمی توانائی کی فراہمی کے تحفظ پر بھی حملہ ہیں۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب ایران کو اس کی مسلسل جارحانہ کارروائیوں کے نتائج کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے اور ایران سے مطالبہ کرتا ہےکہ وہ فوری طور پر ان خلاف ورزیوں کو روک دے۔

یمن کی وزارت خارجہ نے بھی بیان جاری کرتےہوئے اس حملے کو سمندری آمدورفت اور تجارتی جہازوں کی سلامتی اور تحفظ کےلیے ایک سنگین خطرہ قراردیا۔

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کےلیے امریکا کو شرائط پیش کردیں

یمن نے ایسے حملوں کو فوری طور پر روکنےاور بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

Back to top button