ایشیاکپ؛ پاکستان کو سری لنکا، بنگلہ دیش نے گرین سگنل دیدیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ہائبرڈ ماڈل پر بنگلہ دیش اور سری لنکا نے گرین سگنل دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیاکپ کے دو مستقل اراکین بنگلہ دیش اور سری لنکا نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ہائبرڈ ماڈل پر گرین سنگل دیا ہے، دونوں بورڈز کو پہلا راؤنڈ پاکستان میں کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش اور سری لنکن بورڈز نے بذریعہ ای میل پی سی بی کو یقین دہانی کروائی ہے تاہم براہ راست کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ گیٹ منی کے باعث متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایشیاکپ کا انعقاد کروانا چاہتا ہے تاہم بھارت نے اسکی بھی مخالفت کرتے ہوئے شدید گرمی کا جواز پیش کیا تھا۔
