ایشیا کپ،پاکستان کوسری لنکا کے ہاتھوں5 وکٹوں سے شکست

ایشیا کپ 2022 کےسپر فورمرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کا122 رنز کا ہدف سری لنکا نے17 اوورز،5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

پاکستانی ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی تین وکٹیں 29 رنز پر گر گئی تھیں لیکن اسکے بعد اوپنر پتھم نسانکا اور بھانوکا راجا پاکسے کے درمیان 51 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کی مدد سے مخالف ٹیم ہدف کے قریب پہنچ گئی،بھانوکا راجا پاکسے 24 رنز اور کپتان داسن شاناکا 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اوپنر پتھم نسانکا 55 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ اور یوں سری لنکن ٹیم نے ہدف تین اوور قبل ہی حاصل کرلیا۔

پاکستانی بالر حارث رؤف نے دو، محمد حسنین اور عثمان قادر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی،جبکہ لیگ اسپنر عثمان قادر ایک وکٹ ہی حاصل کر سکے۔۔

پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 122 رنزکا ہدف دیاتھا،سری لنکن بولرز کے سامنے قومی بیٹرز جم کر نہ کھیل سکے،قومی ٹیم 121 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کپتان بابراعظم نے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے،وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 14 رنز اور فخر زمان 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان بابراعظم 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ 4 رنز، افتخار احمد 13 رنز، آصف علی اور حسن علی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا نے 3 جبکہ مادوشان اور ٹھیکشانا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے تھی۔

قومی ٹیم کی جانب سے نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی اورعثمان قادرکو شامل کیا گیا جبکہ سری لنکا نے بھی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی تھیں۔

پاکستان کے سکواڈ میں کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخاراحمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، حسن علی، عثمان قادر، حارث رؤف، محمد حسنین شامل ہیں۔

سری لکن ٹیم میں دانوشکا گناتھیلاکا، پتھم نسانکا، کوسل مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، بھانوکا راجا پاکسے، داسن شاناکا، وینندو ہسرنگا ڈی سلوا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشنا، پراموڈ مدھوسن، دلشان مدوشنکا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اورسری لنکا پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکے ہیں، دونوں ٹيموں کےدرميان ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Back to top button