مائنس ون فارمولے پر بے صبری سے کام ہو رہا ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیر اعظم عمران امپورٹڈ حکومت اور ہینڈلر بے صبری سے مائنس ون فارمولے پر کام کر رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ بھوکھلاہٹ کا شکار ہیں، یہ لوگ مایوس ہو کر مائنس ون فارمولے کی جانب بڑھ رہے ہیں،امپورٹڈ حکومت عوامی ردعمل سے خوفزدہ ہے۔

عمران خان نے کہا کل گوجرانوالہ کے جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا،گوجرانوالہ میں حقیقی آزاد کی تحریک کے دور کا کل آخری جلسہ ہوگا،عوام تحریک انصاف کے پیچھے مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کل سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت عمران خان کو الیکشن سے باہر نکال کر انتخابات کرانا چاہتی ہے، عمران سے اظہار یکجہتی کیلئے کل سے ملک گیر احتجاج کرینگے۔

فواد چوہدری نے کہاملک کے سیاسی حالات پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں، پنجاب حکومت بدلنے سے پہلی وفاقی حکومت بدلنے میں کامیاب ہونگے۔

دریں اثنا عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال اور عمران خان کے خلاف مقدمات پر مشاورت کی گئی۔

باخبر ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کرتے ہوئے جاری عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی صدور کو مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ عمران خان مخلتف شہروں میں شیڈول جلسے جاری رکھیں گے۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ عوامی حمایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، حکومتی ہتھکنڈوں کا میدان میں مقابلہ کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نےضمنی انتخابات ملتوی کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 13 جماعتیں ایک جماعت سے ڈر کر الیکشن سے بھاگ گئیں، میری تحریک کا مقصد اس ملک کے مافیاز کو شکست دینا ہے، ہمارا عام شہری حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل ہوچکا ہے۔

Back to top button