ایف اے کپ فائنل میں مانچسٹر سٹی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دیدی

فٹبال ایسوسی ایشن چیلنج (ایف اے) کپ کے فائنل میں مانچسٹر سٹی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔میچ کے دوران مانچسٹر سٹی کی جانب سے دونوں گول الکائی گونڈوگان نے کیے جبکہ انہوں نے صرف 13 سیکنڈ میں گول کرکے ایف اے کپ میں تیز ترین گول کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

جرمن فٹبالر الکائی گونڈوگان سے قبل تیز ترین گول کا ریکارڈ لوئس ساہا کے پاس تھا، انہوں نے 2009 میں چیلسی کے خلاف 25 سیکنڈ میں گول کیا تھا۔142 ویں ایف اے کپ کے فائنل میں مانچسٹر کی دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ آمنے سامنے آئی تھیں جبکہ فائنل جیتنے کے بعد مانچسٹر سٹی انگلینڈ کی فٹبال کی تاریخ میں ایک لیگ کے بعد ایف اے کپ ٹرافی جیتنے والی تیرہویں ٹیم بن گئی ہے۔

Back to top button