بالآخر عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ کو انصاف مل گیا

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی جانب سے ایک کے بعد ایک شادیاں کرنے اور نت نئے سکینڈلز کا حصہ بننے کے باوجود اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑنے والی ان کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال کو بالآخر اوپر والے کی عدالت سے انصاف مل گیا ہے کیونکہ طلاق کے بعد انہوں نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ نے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت سے بشریٰ اقبال کے دو بچے ہیں لیکن انہوں نے طوبیٰ انور سے دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی۔ اداکارہ اُشنا شاہ بھی اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑنے والی عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال کی گرویدہ ہو گئی ہیں، اپنے ٹوئیٹر پیغام میں بشریٰ کو آپا مخاطب کرتے ہوئے اشنا نے کہا کہ آپ نے میرے لیے ایک مثال بنتے ہوئے واضح کیا ہے کہ باوقار انداز میں صبر اور خاموشی سے اپنا مسئلہ اللہ پر چھوڑ دینا ہی بہترین ردعمل ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ اب سے میں اس عمل کو اپنی زندگی میں عملی اور شعوری طور پر اپناؤں گی، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں یہ سبق سکھانے پر سیدہ بشریٰ اقبال کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کرنے کے بعد دونوں ایک دوسرے پر بہتان تراشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم اب عامر لیاقت نے اپنی ننگی ویڈیو لیک ہونے کے بعد ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑنے کا اعلان بھی کر دیا ہے، اس دوران متعدد شوبز شخصیات نے جہاں عامر پر تنقید کی وہیں دانیہ شاہ کو بھی شوہر کی ویڈیوز لیک کرنے پر خاصی تنقید کا سامنا رہا۔ تاہم اس دوران عامر کی سابقہ پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال اور دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی۔
اس سے پہلے سوشل میڈیا پر بشریٰ اقبال نے طلاق کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے اور وہی انصاف کرے گا۔ عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 میں بتایا تھا کہ انکے شوہر نے انہیں فون پر طلاق دے دی ہے اور طوبیٰ سے شادی کر لی ہے۔ لیکن ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے 9 فروری کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے عامر لیاقت سے خلع لے لی ہے، انہوں نے جولائی 2018 میں عامر لیاقت سے شادی کی تھی۔
بعد ازاں عامر لیاقت نے 10 فروری کو تیسری شادی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے کی تھی، شادی کے بعد ایک شو میں عامر لیاقت نے نہ صرف تیسری شادی پر کھل کر باتیں کیں بلکہ پہلی دونوں بیویوں کے معاملات پر بھی بات کی۔ لیکن اب تیسری شادی کی ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر انہوں نے ملک چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
