بالی ووڈ سٹار سنجے دت نے جیل میں 5 برس کیسے گزارے؟

واستو جیسے دبنگ اور منا بھائی جیسے مزاحیہ کرداروں سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے سنجے دت نے حقیقی زندگی میں پانچ برس جیل میں بھی گزارے۔جیل میں گزارے پانچ سالوں کی کہانی مداحوں کو بتاتے ہوئے سنجے دت نے انکشاف کیا کہ جیل میں رہتے ہوئے کھانا بنانا سیکھا، ورزش کی اور جب جیل سے باہر آئے تو جسمانی صحت پہلے سے زیادہ بہتر تھی۔64 سالہ سنجے دت کا شمار بالی وڈ کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی فلموں کے ذریعے نام کمایا لیکن وہ ہمیشہ تنازعات میں گھرے ہوئے ہوتے ہیں۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور ’دھمال‘، ’کے جی ایف-2‘ جیسی فلموں سے مشہور ہونے والے اداکار سنجے دت کو سال 1993 کے ممبئی دھماکوں کے کیس کے معاملے میں 21 مارچ 2013 کو بھارت کی سپریم کورٹ نے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم سزا کی مقررہ مدت سے 103 دن قبل 2016 میں وہ رہا ہوگئے تھے، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ممبئی میں 1993 میں ہونے والے سلسلے وار بم دھماکوں کے مجرموں سے ہتھیار خریدے تھے۔اداکار نے بتایا کہ ’میں نے اپنا ذہن بنا لیا تھا کہ مجھے جیل کا سامنا کرنا ہوگا، 6 سال میں نے جیل میں گزارے، اپنے آپ کو سنبھالا اور زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا اور بہت کچھ سیکھا، مذہبی کتابیں پڑھیں، ایک کانسٹیبل نے مجھ سے کہا کہ سنجو بابا، اگر آپ امید کرنا چھوڑ دیں گے تو جیل کا وقت چٹکیوں میں گزر جائے گا، میں نے اس کی باتوں کو سنجیدگی سے لیا اور کوشش کی، مجھے امید چھوڑنے میں 2 سے 3 ہفتے لگے، جب میں نے امید چھوڑ دی تو وقت تیزی سے گزرنے لگا جیسے اڑ رہا ہو۔اداکار سنجے دت کو 1993 کے ممبئی بم دھماکوں سے منسلک اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کو بھارتی عدالت کی جانب سے 5 سال قید کی سزا سنائی گئی، اکشے، اجے، شاہ رخ، سب نے جیل میں آ کر نیک خواہشات کا اظہار کیا، سنجے دت نے کہا کہ میں نے اسٹار بمقابلہ فوڈ سروائیول میں اپنی زندگی کے لیے ایک تازہ نسخہ دریافت کیا ہے، جو اپنے پیاروں کے ساتھ ہر لمحے کا مزہ لینے اور ان رشتوں سے لطف اندوز ہونے کے ارد گرد گھومتا ہے جو ہم بانٹتے ہیں، میرے پیارے دوست سنیل شیتی کی اس شو میں شمولیت نے ان قیمتی یادوں کو دوبارہ زندہ کیا ہے جن کو میں زندگی بھر یاد رکھوں گا۔ کھانا، دوستی اور ہنسی واقعی ایک خوبصورت زندگی کے لیے بہترین ہیں۔

*—

Back to top button