بالی ووڈ سٹار گووندا نے 100 ٹرک خریدنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

معروف بھارتی اداکار گووندا مشکل وقت کے دوران ہر وقت پیسے کمانے کے متعلق سوچا کرتے تھے لیکن ان کے آئیڈیاز کو ہمیشہ رد کر دیا جاتا تھا، یہاں تک ایک مرتبہ گووندا نے ساری جمع پونجی سے 100 آٹو رکشہ خریدنے کا پروگرام بنا لیا تھا۔
بھارتی اداکار گووندا کے بھائی نے ایک انٹرویو کے دوران مشکل وقت میں گووندا کے اقدامات کو مداحوں کے سامنے پیش کیا، اداکار گووندا کامیڈین اور سیاست دان بھی رہ چکے ہیں اور یہ اپنے فری اسٹائل رقص کی مہارت کے لیے بھی جانے جاتے ہیں، ایک انٹرویو میں گووندا کے بھائی کیرتی کمار نے بتایا کہ گووندا اور انہوں نے بہت زیادہ غربت دیکھی تھی اور وہ اس سے نکلنا چاہتے تھے۔
گووندا اور ان کے بھائی نے اپنی کامیابی کے ابتدائی مراحل اور پیسہ کمانے کے مختلف طریقوں کے حوالے سے بات کی۔ گووندا نے بتایا کہ ان کے بھائی ان کے پیسہ کمانے کے آئیڈیاز کو یہ کہہ کر رد کر دیا کرتے تھے کہ یہ ہمارا کام نہیں ہے۔
کریتی کمار نے بتایا کہ ایک دن گووندا نے کمرہ بند کر دیا اور اپنی تمام رقم اور بینک کے تمام کاغذات دیکھے تاکہ رقم کا حجم معلوم کیا جا سکے۔ اس کے بعد رقم کے استعمال کے لیے ذہن لڑانا تھا۔
گووندا کا پہلا آئیڈیا تھا پپو چلو 100 آٹو رکشہ خریدیں۔ کچھ عرصہ بعد جب گووندا سٹار بن گئے تو ایک بار پھر ہم یہ سوچنے لگے کہ ان کے تمام پیسوں کا کیا کریں۔ گووندا کا آئیڈیا 100 ٹرک خریدنے کا تھا لیکن میں نے پھر کہا کہ یہ ہمارا کاروبار نہیں۔
1990 کی دہائی میں شہرت پانے والے گووندا نے بالی ووڈ میں جگہ بنانے کے لیے سخت جدوجہد کی۔ اس دوران انہوں نے کئی ہٹ فلمیں دیں ۔مثلاً آنکھیں، راجا بابو، قلی نمبر 1، ہیرو نمبر 1 اور حسینہ مان جائے گی شامل ہیں۔
گووندا کی پہلی فلم الزام تھی جو 1986 میں ریلیز ہوئی تھی، 165 سے زیادہ ہندی فلموں میں کام کیا، متعدد فلموں میں ڈبل کردار بھی ادا کیا جن میں جان سے پیارا، آنکھیں، بڑے میاں چھوٹے میاں اور اناڑی نمبر 1 شامل ہیں، گووندا کو سب سے زیادہ مقبولیت فلم ’’کولی نمبر ون‘‘ سے ملی جس میں انھوں نے ٹرین کے کولی کا کردار اس کمال خوبی سے نبھایا کہ مداحوں کے دلوں میں گھر کرگئے، اس کے بعد کامیابیوں کے دروازے ان پر کھل گئے۔

Back to top button