بدترین لوڈشیڈنگ،بجلی کا شارٹ فال5 ہزار673 میگاواٹ ہوگیا

ملک بھر میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری اور بجلی کا شارٹ فال 5ہزار673 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے، جس کے سبب مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروباری زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 253 میگاواٹ اورکل طلب 27 ہزار 926میگاواٹ ہے، پانی سے 5 ہزار 401 میگاواٹ،سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 557میگاواٹ جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 186 میگاواٹ ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا ونڈ پاور پلانٹس سے 1ہزار 578 میگاواٹ سولرپلانٹس سے پیداوار 121 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس177 میگاواٹ اور جوہری ایندھن 1ہزار 234 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

شارٹ فال کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں چودہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، آئیسکو ریجن میں بھی چار سے چھ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے زیادہ ہے۔

Back to top button