برازیلی فٹ بالر پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

برازیلی فٹ بالر پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، عظیم فٹ بالر کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، انہیں 29 نومبر کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ حالانکہ ستمبر 2021 سے ہی ان کا ساوپولو کے البرٹ آئنسٹائن ہسپتال میں مستقل علاج چل رہا تھا جب بڑی آنت سے ٹیومر نکالنے کے لیے سرجری کرائی تھی۔
ان کی بیٹی کیلی ناسیمینٹو نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرکے پیلے کے انتقال کی اطلاع دی۔ اس تصویر میں ان کے خاندان کے افراد کو پیلے کی لاش پر ہاتھ رکھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے لکھا ہم جو کچھ ہیں وہ آپ کی بدولت ہیں، ہم آپ سے بے حد پیار کرتے ہیں۔ ریسٹ ان پیس۔ پیلے کے آفیشیل انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا گیا کہ پیلے نے کھیل میں اپنی ذہانت سے دنیا کو مسحور کیا اور محبت کا پیغام پھیلانے میں مدد کی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے ان کا آج کا پیغام آنے والی نسلوں کے لیے میراث بن گیا ہے۔ پیار، پیار اور پیار، ہمیشہ کے لیے۔ پیلے کی موت خبر پھیلتے ہی دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ برازیل کی حکومت نے آنجہانی فٹ بال اسٹار کے لیے تین دنوں کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
برازیل کے نو منتخب صدر لوئز اناسیو لولا ڈی سلوا نے پیلے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ آنجہانی اسٹار کو کھیلتے ہوئے دیکھ کر کس قدر فخر محسوس کرتے تھے۔لولا نے برازیل کی قومی ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے ان کی جرسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ان جیسا نمبر 10 کوئی کبھی نہیں رہا۔
برازیل کے سپر اسٹار فٹ بالر نیمار جونیئر نے لکھا، پیلے نے سب کچھ بدل دیا، وہ غریبوں اور سیاہ فام لوگوں کی آواز بن کر ابھرے اور برازیل کو دنیا بھر میں ایک نمایاں مقام دلایا۔
برازیل کی بی ایس ایف فٹ بال فیڈریشن نے کہا کہ پیلے نے ہمیں ایک نیا برازیل دیا اور ہم ان کی میراث کے لیے صرف ان کا شکریہ ادا کرسکتے ہیں۔پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انسٹا گرام پیج پر پیلے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے برازیل کے عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ "کنگ پیلے کی موت سے فٹبال کی دنیا کو بہت تکلیف پہنچی ہے۔
