برطانوی سائنسدانوں کا ’کوویڈ الارم‘ بنانے کا دعویٰ

برطانیہ کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کی نشاندہی کیلئے الارم بنالیا ہے۔
لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن (ایل ایس ایچ ٹی ایم) اور ڈرہم یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ چھت پر نصب الارم کمرے میں وائرس کی موجودگی کی محض 15 منٹ میں نشاندہی کردے گا۔سائنسدانوں کے مطابق مذکورہ الارم ڈیوائس کا نتیجہ 98 سے 100 فیصد درست ہوگا۔
محققین کا اِس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ الارم کے متعلق دعویٰ فی الحال ابتدائی نتائج پر مبنی ہے تاہم اس کا تفصیلی جائزہ لیا جانا باقی ہے۔ کوویڈ الارم کلاس رومز، گھروں، کیئر ہومز اور طیاروں میں نصب کیا جاسکے گا۔ یہ الارم کمرے میں وائرس کی موجودگی کی اطلاع کمپیوٹر یا موبائل پر بھیجے گا۔

Back to top button