بشریٰ انصاری نے زارا کی تعریفوں کے پُل کیوں باندھ دیئے؟

معروف اداکارہ، گلوکارہ، بشریٰ انصاری نے بھانجی زارا نور عباس کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کی ٹھوڑی بھی پرفارم کرتی ہے، اس حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں بشریٰ انصاری کہتی سنائی دیتی ہیں کہ ان کی بیٹی کی ٹھوڑی بھی پرفارم کرتی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ایک شخص بشریٰ انصاری سے سوال کرتے ہیں کہ زارا نور عباس نے کیا کیا ہے؟اس پر بشریٰ انصاری کہتی ہیں کہ وہ ان کی بچی ہیں، وہ ان پر صدقے جائیں اور یہ کہ ان کی بچی کی ٹھوڑی بھی پرفارم کرتی ہے، ویڈیو میں زارا نور عباس کی ٹھوڑی کی پرفارم کرنے کی بات کرنے کے دوران بشریٰ انصاری اپنی ٹھوڑی پر ہاتھ لگاتی دکھائی دیتی ہیں، سینئر اداکارہ اپنی بھانجی کے لیے مزید کہتی ہیں کہ ان کے پور پور (جسم کا ہر حصہ) میں ٹیلنٹ بھرا ہوا ہے۔ساتھ ہی وہ اپنے ساتھ موجود سینئر اداکارہ شہناز شیخ کی جانب اشارہ کرتی ہیں کہ وہ بھی کچھ بات کریں، اس پر شہناز شیخ زارا نور عباس کے لیے دونوں ہاتھ سے بہترین کا اشارہ کرتی دکھائی دیتی ہیں، زارا نور عباس نے بھی بشریٰ انصاری کی جانب سے تعریف کیے جانے کی ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لگائی اور لکھا کہ ہر روز لیجنڈز ایک ساتھ نہیں بیٹھتے اور ان کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ سینئر اور لیجنڈز افراد نے اپنی محفل میں ان کا ذکر کیا۔خیال رہے کہ زارا نور عباس اداکارہ بشریٰ انصاری کی بھانجی اور اداکارہ اسما عباس کی بیٹی ہیں، بشریٰ انصاری کی تعریفی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ کمنٹس بھی کیے۔واضح رہے کہ زارا نور عباس نے فہیم برنی کی ہدایت کاری میں 2016ء میں آنے والی سیریز دھڑکن سے ٹیلی ویژن میں قدم رکھا، جہاں انھوں نے عدیل چودھری اور گھانا علی کے مقابل مرکزی کردار ادا کیا۔ 2017ء میں انھوں نے عدنان صدیقی کے بھتیجے ساتھی اداکار اسد صدیقی سے شادی کی، زارا نور عباس کے مطابق ان کی پہلی ملاقات کس کی آئیگی بارات کے سیٹ پر ہوئی۔

Back to top button