بلوچستان کے مختلف شہروں میں دھماکے، رپورٹ طلب

الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے مختلف شہروں میں دھماکوں کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے، ’’انڈپینڈنٹ اردو‘‘ کے مطابق دارالحکومت کوئٹہ کے سبزل روڈ، اسپنی کارنر پر بم کا زورداردھماکے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جان سے چلا گیا، پولیس تھانہ امیردشتی کے مطابق بظاہر دھماکہ ریموٹ کنٹرول لگتا ہے جو روڈ کے کنارے نصب کیا گیا تھا جو ایک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، پولیس کے مطابق دھماکے سے ایک راہ گیر جان سے گیا۔ پولیس نے دھماکے کے بعد علاقے کو نہ صرف گھیر لیا بلکہ اس کی ناکہ بندی کر دی ہے، گزشتہ روز بھی کوئٹہ کے سریاب روڈ پر پیپلز پارٹی کے دفتر پر دستی بم حملہ ہوا تھا جس میں پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ شہر میں بدامنی کے واقعات کے بعد پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

Back to top button